WHAT'S NEW?
Loading...

وضو کا بیان | وضو کرنے کا طریقہ

 وضو کا بیان | وضو کرنے کا طریقہ



صحیح البخاری

کتاب: وضو کا بیان

باب: باب: داہنے ہاتھ سے طہارت کرنے کی ممانعت ہے۔

حدیث نمبر: 153


حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ هُوَ الدَّسْتَوَائِيُّ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا شَرِبَ أَحَدُکُمْ فَلَا يَتَنَفَّسْ فِي الْإِنَائِ وَإِذَا أَتَی الْخَلَائَ فَلَا يَمَسَّ ذَکَرَهُ بِيَمِينِهِ وَلَا يَتَمَسَّحْ بِيَمِينِهِ


ترجمہ:

 ہم سے معاذ بن فضالہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے ہشام دستوائی نے یحییٰ بن ابی کثیر کے واسطے سے بیان کیا، وہ عبداللہ بن ابی قتادہ سے، وہ اپنے باپ ابوقتادہ (رض) سے روایت کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ  رسول اللہ  ﷺ  نے فرمایا، جب تم میں سے کوئی پانی پئے تو برتن میں سانس نہ لے اور جب بیت الخلاء میں جائے تو اپنی شرمگاہ کو داہنے ہاتھ سے نہ چھوئے اور نہ داہنے ہاتھ سے استنجاء کرے۔ 


  *طالب دعا*

 صوفی

 *شوکت علی شاہ* قادری, ناصری, نقیبی

آستانہ عالیہ دھلی گیٹ ملتان شریف

0 Comments:

Post a Comment