WHAT'S NEW?
Loading...

چودھدری پرویز الٰہی کی طرف سے نوابزادہ ایاز خان نیازی کو پنجاب سونپ دیا گیا

 چودھدری پرویز الٰہی کی طرف سے نوابزادہ ایاز خان نیازی کو پنجاب سونپ دیا گیا



چوھدری  پرویز الٰہی کی طرف سے نوابزادہ ایاز خان نیازی کو پنجاب سونپ دیا گیا سیاسی مہم جوئی کا آغاز خانیوال سے چوھدری کرم داد واھلہ کی مسلم لیگ ق میں شمولیت سے بڑا سیاسی بھونچال آگیا بلدیاتی الیکشن سے قبل نئ سیاسی تبدیلیاں متوقع 


 بلدیاتی الیکشن کے لیے جوڑتوڑ جاری ہے،ق لیگ نے اس جوڑ توڑ میں مخالفین کی وکٹیں اڑانا شروع کر دی ہیں۔سمندری سے دو سابق ارکان پنجاب اسمبلی  چوہدری مظہر علی گِل اور عارف گِل نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ سےملاقات کرکے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار  اور اب جنوبی پنجاب سے برصغیر کے عظیم واھلہ خاندان کے چشم و چراغ نے بھی مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کی  اس شمولیت کو ایک بڑا الارم قرار دیا جا رھا ھے  لگ ایسے رھا ھے پنجاب نے اپنا رخ محسن پنجاب چوھدری پرویز الہی کے سیاسی فلسفے کی جانب موڑ دیا ھے آنے والے دنوں میں مزید قافلے ق لیگ میں شامل ھونگے ۔چوھدری کرم داد واھلہ اور چوھدری پرویز الہی  کے درمیان یاسی رفاقت کی چین جوڑنے کیلے قومی سیاست کے نامور کھلاڑی نوابزادہ ایاز خان نیازی نے پل کا کردار ادا کیا ایسے لگتا ھے پنجاب  ایاز خان کو سونپ دیا گیا ھے جسکی سیاسی صلاحیتوں کا دنیا اعتراف کرتی ھے

اس موقع پر  چوھدری طارق بشیر چیمہ  کا کہنا ہے  چوھدری پرویز الہی کا دور پنجاب کی تاریخ ا بے مثال عہد تھا پڑھے لکھے اور خوشحال پنجاب کا خواب پورا ھوا زراعت نے ترقی کی کسان خوشحال اور ملک کی معیشت بہتر ھوئی  اس موقع پر انھوں کہاکہ  خانیوال میں پارٹی کو مضبوط اور فعال بنائیں۔تمام کارکنان کو ساتھ لے کر چلیں۔متحد ہو کر آئندہ بلدیاتی انتخابات میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنے امیدواروں کو کامیاب کرایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ق نے پنجاب میں بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے عوام کی خدمت کی۔بلدیاتی نمائندوں نے جس طرح عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کیا وہ اپنی مثال آپ ہے۔


پنجاب کی بلدیاتی تاریخ کا سنہرا دور تھا جس میں ریکارڈ ترقیاتی اور عوامی فلاح و بہبود کے کام گئے۔اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی کے درمیان معاملات طے پاجانے کے بعد پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی ہوگیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام میں چوہدری برادران چھوٹی موٹی ترمیم چاہتے ہیں اور دونوں جماعتوں کے درمیان چوہدری برادران کی تجاویز کو مان لیا گیا ہے۔


انھوں نے بتایا کہ نئے بلدیاتی نظام میں یونین کونسل کو ختم کر کے ویلج اور نیبر ہڈ کونسل تشکیل دی گئی ہے اور اس حوالے سے پنجاب حکومت نے عملی اقدامات کرتے ہوئے-


ان کو فنکشنل بھی کردیا ہے۔مذکورہ دنوں کونسلوں کے الیکشن غیر جماعتی بنیادوں پر ہونگے جو کہ اپریل میں کروائے جانے کاامکان ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحصیل کونسلوں، میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیوں کی نئی حلقہ بندی کرنی جس کیلئے انہیں دو ماہ کا عرصہ درکار ہوگا ایسے لگتا ھے  اپنی ایم کیو ایم طرز کی سیاست کی وجہ سے نواز شریف اور ان کی جماعت کا انجام الطاف حسین اور ان کی پارٹی سے مختلف نھی ھوگا  محب وطن سیاستدان اب ملک کی نظریاتی جماعت  مسلم لیگی  ق کی جانب رخ کرینگے  حالیہ دو سالوں میں مسلم لیگ نے اپنی مثبت سیاست کی وجہ سے عوام میں جڑ پکڑ لی ھے اگر یہ کہا جائے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ  کیلے چوھدری طارق بشیر چیمہ کی خدمات ناقابل فراموش ھیں تو یہ درست ھوگا  اس کے ساتھ  ق لیگ  نے  اپنی خدمات کا اعتراف حاصل کیا جن سب سے نمایاں یہ ھے 

یونیورسٹیوں میں قرآن مجید کا نصاب اسلامیات کے مضمون کے علاوہ پڑھایا جائے گا اس فیصلے کو نافذ کرنے میں سب سے اھم کردار سپیکر پنجاب اسمبلی چوھدری پرویز الہی اور گورنر پنجاب چوھدری سرور کا ھے 


پنجاب سے ہی ایک اور اچھی خبر پڑھنے کو ملی جس کا سہرا اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے سر جاتا ہے۔  پنجاب اسمبلی کے ایک حالیہ اجلاس میں پیغمبر آخر الزماں حضرت محمدﷺ،  اھل بیت اطہار علیھم السلام ، امہات المومنینؓ اور صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کو روکنے کے لیے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی کوششوں سے ایک بل منظور کیا گیا ہے جس کے تحت ٹیکسٹ بک بورڈ کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اسلامی کتب کی اشاعت سے قبل متحدہ علماء بورڈ سے منظوری لے گا۔


اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے بل کی منظوری پر گفتگو کرتے ہوئے کہا  تھا جو دین اللہ کے آخری نبی حضرت محمدﷺ لے کر آئے ہیں، آئے روز اس کے خلاف سازشیں ہوتی ہیں، بالخصوص اسکولوں میں ہمارے بچوں اور بچیوں کو جو کتابیں پڑھائی جاتی ہیں، ان سے ان کے ذہن میں دین اسلام، خلفائے راشدین، اہل بیت اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے متعلق شکوک و شہبات پیدا کیے جاتے ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ اس شر کے دروازہ کو ہمیشہ کیلئے بند کر دیں تاکہ ہماری آئندہ نسل ایسی سازشوں سے محفوظ رہے۔ان اقدامات کے نتیجے میں ملک کا اسلامی اور نظریاتی تشخص اجاگر ھوا یہ ھی قیام پاکستان کا نظریہ تھا کہ مسلمان اپنے اسلامی عقائد اور نظریات کو اجاگر کرسکیں چوھدری طارق بشیر چیمہ کی لیگ کیلے خدمات اور وفاداری قابل رشک ھے بلاشبہ ایاز خان نیازی اور چوھدری کرم داد کی شمولیت کے بعد چوھدری طارق بشیر چیمہ کو مزید تازہ دم کمک ملےگئ اور چوھدری پرویز الہی کا مشن آگئے بڑھے گا

0 Comments:

Post a Comment