WHAT'S NEW?
Loading...

ایمان بخیر زندگی

 ایمان بخیر زندگی



🌹السلام عليكم🌹ایمان بخیر زندگی 🌹


🔴🍀جو لوگ دوسروں کی ٹوہ میں رہتے ہیں ان کے بہت ہی خوبصورت سبق ہے ضرور پڑھیں🍀🔴 


حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ: 


رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  منبر پر تشریف لائے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بلند آواز سے پکارا اور فرمایا کہ 


اے اسلام لانے والے زبانی لوگوں کی جماعت ان کے دلوں تک ایمان نہیں پہنچا ہے! 


مسلمانوں کو تکلیف مت دو ان کو عار مت دلاؤ اور ان کے عیب نہ تلاش کرو اس لئے کہ جو شخص اپنے مسلمان بھائی کے عیب ڈھونڈتا ہے اللہ تعالی اس کا عیب ڈھونڈتا ہے اور اللہ تعالی جس کے عیب ڈھونڈتا ہے اسے رسوا و ذلیل کر دیتا ہے اگرچہ وہ اپنے گھر کے اندر ہو

راوی فرماتے ہیں کہ ایک دن ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے خانہ کعبہ کی طرف دیکھ کر فرمایا کعبہ! تم کتنی عظمت والے ہو! اور تمہاری حرمت کتنی عظیم ہے لیکن اللہ کی نظر میں مومن کامل کی حرمت تجھ سے  زیادہ عظیم ہے۔


(سنن ترمذی کتاب نیکی اور صلہ رحمی کا بیان حدیث نمبر 2032)


اے رب ذوالجلال 🤲

ہم کمزور ایمان والے تیرے بندے اور بندیاں جانے انجانے میں پتہ نہیں کیا کیا خطائیں کر بیٹھے ہیں اور شیطان جو کہ ہمارا کھلا دشمن ہے ہماری خطاؤں کو ہمیں اچھا ہی کر کے دکھاتا ہے اور ہم اپنے دشمن کی چالوں سے نہیں بچ پا رہے، اب تجھ سے تیری رحمت کا سوال کرتے ہیں اور اپنی خطاؤں کی معافی مانگتے ہیں اور توبہ کرتے ہیں اور اپنی بخشش کا سوال کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ تو ہمیں دنیا میں اور آخرت میں رسوا نہیں کرے گا۔بیشک تو ہر چیز پر قادر ہے اور سب سے بڑھ کر رحم فرمانے والا مہر بان ہے آمین یا رب العالمین

0 Comments:

Post a Comment